ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا کو اب تک سرکاری کار اور سہولتیں میسر نہیں، اپوزیشن لیڈر اسمبلی اسپیکر کے رویہ سے سخت ناراض

سدرامیا کو اب تک سرکاری کار اور سہولتیں میسر نہیں، اپوزیشن لیڈر اسمبلی اسپیکر کے رویہ سے سخت ناراض

Tue, 31 Dec 2019 11:20:20    S.O. News Service

بنگلورو،31/دسمبر(ایس او  نیوز) سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے تین ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے اب تک انہیں کابینہ درجے کے وزیر کو حاصل مراعات کے مساوی سہولتوں کی فراہمی نہیں ہو پائی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ریاستی اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کو مکتوب روانہ کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ ان کے لئے سرکاری گاڑی، سہولتیں اور عملہ فراہم کیا جائے۔ سدارامیا نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے حکومت اور اسمبلی اسپیکر کو بار ہا یاد دہانی کروائی لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔ 10/اکتوبر کو انہوں نے لیجسلیچر سکریٹری کو ایک مکتوب روانہ کرکے ان کے دفتر اور سرکاری گھر پر کام کے لئے درکار عملہ مقرر کرنے کی مانگ کی لیکن اب تک اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ فی الوقت سدارامیا کو ایک پی اے اورکنٹراکٹ کی بنیاد پر تین ملازمین فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضوابط کے تحت اپوزیشن لیڈر کو جتنا عملہ دیا جاتا ہے وہ فراہم نہیں ہو سکا۔سدارا میا نے اپوزیشن لیڈر کو سرکاری گاڑی اور دیگر سہولتوں کے ساتھ عملہ فرہم کرنے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ٹال مٹول پر افسوس ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اسمبلی اسپیکر کاگیری نے اس معاملہ میں جس طرح کا رویہ اپنا یا ہے وہ افسوس کا باعث ہے۔


Share: